بارودی سرنگ پھٹنے سے3 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دو خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہی خاندان کے کچھ افراد ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کر رہے تھے کہ سنگسیلہ لہڑی روڈ پر نصب ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس سے دو خواتین اور ایک شیر خوار بچہ ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بارہ سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے دو ٹرک پتھر نالہ اور لہڑی کے قریب علیحدہ علیحدہ واقعات میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے تھے جس میں کم سے کم تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں ۔ اگرچہ نواب اکبر بگٹی کے ملازمین کے قلعہ خالی کرنے کے بعد جھڑپوں میں کمی آئی ہے لیکن بعض مقامات پر اب صورتحال گھمبیر بتائی گئی ہے۔ تیس دسمبر کو ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح بگٹی قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اس دوران بگٹی قبائل کے ترجمان نے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے دعوے کیے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اسی دوران بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں گیس پائپ لائن اور گیس پلانٹس کو پانی مہیا کرنے والی پانی کی پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑایا گیا۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کا کہنا ہے کہ یہ سرنگیں بگٹی قبیلے کے مسلح افراد نے بچھائی ہیں۔ ان بارودی سرنگوں کو ناکارنہ بنانے کے لیے جب کارروائی کی جاتی ہے تو مسلح افراد ایف سی کے جوانوں پر حملے کر دیتے ہیں۔ ادھر کوہلو کے علاقے کرمو وڈھ فاضل چیل اور نال میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن کوئی نقصان ہونےکی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی: فوج کی دو گاڑیاں تباہ 09 February, 2006 | پاکستان عاشق مزاج، نکاح خواں اکبر بگٹی08 February, 2006 | پاکستان ’بگٹیوں نے قلعہ خالی کردیا‘07 February, 2006 | پاکستان بگٹی قلعے میں دھماکے؟07 February, 2006 | پاکستان ’سرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘06 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||