بلوچستان:گیس فیلڈ پرحملہ،گیس بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں لوٹی گیس پلانٹ کے ایک کنویں پر راکٹ لگنے سے کنویں سے گیس کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔ ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ یہ فائرنگ رات شروع کی گئی جس سے لوٹی گیس پلانٹ کے کنواں نمبر ایک بند ہو گیا ہے۔گیس پلانٹ کو پانی کی ترسیل تاحال بحال نہیں کی جا سکی کیونکہ علاقے میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جنھیں نکارہ بنانے کی کوششیں تو کی جارہی ہیں لیکن کام بہت سست ہے۔ ضلعی رابطہ نے کہا کہ سکیوٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی شہر اور قرب و جوار سے مسلح قبائلیوں کے مورچے خالی کرا لیے ہیں ان میں شہر کے اندر دو مورچے اہمیت کے حامل ہیں۔جہاں قبائلی اسلحہ وغیرہ بھی چھوڑ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیرہ بگٹی کے ناظم کاظم بگٹی سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے کہا کہ ان اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں لوٹی اور پیر کوہ گیس پلانٹس پر پہلے بھی حملے ہوئے ہیں جہاں دو کنویں بند کر دیے گئے تھے لیکن عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ ان کی مرمت کر دی گئی ہے لیکن پانی کی ترسیل کے پائپ لائن ابھی تک مرمت نہیں کیے جا سکے کیونکہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: اوچ پاور پلانٹ پر حملہ29 January, 2006 | پاکستان ’دعووں کی تصدیق ممکن نہیں‘31 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: چھاؤنی کی تعمیر شروع 02 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ڈی سی او کے گھر پرحملہ02 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں سترہ راکٹ داغے گئے03 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||