بلوچستان حملے میں فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں ڈھاڈر کے قریب نا معلوم افراد نے فوجیوں کی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے جس میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح فوجی سبی کی طرف جا رہے تھے کہ پنجرہ پل کے مقام پر پہاڑیوں سے نا معلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوئٹہ چھاؤنی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ماہ اس علاقے میں بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک جج پر حملہ کیا گیا تھا جو ایک قافلے کی صورت میں جا رہے تھے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔ رازق بگٹی نے بتایا ہے کہ فوجیوں کی نقل و حمل معمول کی کارروائی ہے اور ان فوجیوں میں دھوبی اور باورچی شامل تھے جن پر حملہ کیا گیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز نے سترہ دسمبر سے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ اس کارروائی میں مری اور بگٹی قبائل کے مطابق دو سو کے لگ بھگ افراد ہلاک اور چار سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن سرکاری سطح پر ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان بگٹی قبیلے کی خواتین کا مظاہرہ16 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: اہم گیس پائپ لائن تباہ15 February, 2006 | پاکستان بلوچستان کے ویرانوں میں13 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:گیس فیلڈ پرحملہ،گیس بند12 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||