گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی سے سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے جبکہ کوئٹہ میں بلوچ اور پشتون قوم پرست جماعتوں نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں مبینہ فوجی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ناظم کاظم بگٹی نے کہا ہے کہ علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں سیاف کے علاقے میں ساڑھے گیارہ بجے گولہ باری شروع ہوئی ہے جو شام تک جاری تھی جس میں نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گولہ باری سکیورٹی فورسز کے اہلکار کر رہے ہیں تو ان سے جب پوچھا کہ کیا مسلح افراد فائرنگ نہیں کر رہے تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی کر رہے ہوں گے۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ڈیرہ بگٹی میں بیکڑ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے راکٹ داغے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس بارے میں کاظم بگٹی نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ کاظم بگٹی نے کہا کہ گزشتہ روز برزین وڈھ میں جھڑپ میں ایف سی کی دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جمعہ کو کوئٹہ میں بلوچ اور پشتون قوم پرست جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں مقرّرین نے ’فوجی کارروائی‘ روکنے اور گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں یہ الزام عائد کررہی ہیں کہ سرکاری ادارے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر لوگوں کو اٹھا لیتے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ انیس سو ننانوے سے اب تک کوئی چار سو پندرہ افراد لاپتہ ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رؤف سالولی کو کراچی سے اٹھایا گیا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اصغر بنگلزئی اور حافط سعید کے رشتہ دار پانچ ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں کہ ان دونوں افراد کو سرکاری اداروں کے لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں اور اب تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: ’مبینہ‘ آپریشن کے دو ماہ13 February, 2006 | پاکستان بلوچستان کے ویرانوں میں13 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: اہم گیس پائپ لائن تباہ15 February, 2006 | پاکستان بگٹی قبیلے کی خواتین کا مظاہرہ16 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: تین چینی انجینئر ہلاک15 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||