BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 February, 2006, 21:19 GMT 02:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب میں گیس پائپ لائن پر دھماکہ

فائل فوٹو
دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن نے آگ پکڑ لی
بلوچستان کے علاقے سوئی سے پنجاب اور سرحد کے صوبوں کو قدرتی گیس فراہم کرنے والی ایک بڑی پائپ لائن اتوار کی رات ضلع راجن پور کے علاقے شاہوالی کے قریب ایک زور دار دھماکے کے ساتھ تباہ ہوگئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن نے آگ پکڑ لی جسے کئی کلو میٹر کے فاصلے سے بھی دیکھا جا سکا۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ یعنی ایس این جی پی ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے تیس انچ قطر کی پائپ لائن متاثر ہوئی ہے جبکہ اسی پائپ لائن کے قریب سے اٹھارہ اور چوبیس انچ قطر کی پائپ لائنز بھی گزر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پانے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ آیا کوئی دوسری پائپ لائن بھی دھماکے اور آگ سے متاثر ہوئی ہے یا نہیں۔

 مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن نے آگ پکڑ لی جسے کئی کلو میٹر کے فاصلے سے بھی دیکھا جا سکا۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سرحد میں کام کرنے والے چھوٹے بڑے سب تھرمل پاور سٹیشنز اور کھاد بنانے کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے اور اگر کوئی دوسری پائپ لائن بھی متاثر ہوئی تو پھر ان دو صوبوں میں تمام صنعتی اداروں کو قدرتی گیس کی فراہمی پائپ لائنز کی مرمت تک معطل کرنا پڑے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ گھریلو صارفینِ گیس اس بندش سے متاثر نہ ہوں۔ ایس این جی پی ایل کے شعبہ پائپز کے چیف انجینئیر امجد لطیف نےاتفاقی حادثے کے امکان کو رد کرتے ہوئے بی بی سی سے کہا کہ شاہوالی کے قریب ہونے والا دھماکہ تخریب کاری کے سوا کچھ نہیں۔

پائپ لائن کا متاثرہ حصہ سوئی سے کوئی چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر بتایا جا رہا ہے اور اس کے قریب ہی فرنٹیئر کور کی بھنبور رائفلز کا کیمپ واقع ہے۔ اس علاقے میں گیس پائپ لائنز اور اس سے متعلقہ دوسری تنصیبات کی حفاظت فرنٹیئر کور کے علاوہ رینجرز بھی کرتے ہیں۔

بلوچستان:بلوچستان آپریشن
بلوچستان: ’مبینہ‘ آپریشن کے دو ماہ پورے
اسی بارے میں
پنجاب سےگیس کی ترسیل بند
26 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد