BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 February, 2006, 20:52 GMT 01:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب سےگیس کی ترسیل بند

گیس پائپلائن
ڈیرہ بگٹی کی سرحد کے ساتھ متصل صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد سوئی سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

ادھر کوئٹہ میں اتوار کو پھر سریاب کے علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔

گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ تیس انچ قطر کی اس ٹرانشمیشن لائن میں ضلع راجن پور کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے ۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ کوئی تخریبی کارروائی ہے اور یا فنی خرابی تاہم سوئی سے گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے بتایا ہے کہ فیصل آباد سے اطلاع سوئی پہنچی ہے کہ راجن پور میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے اور اب سوئی ناردرن گیس کمپنی کو گیس کی ترسیل روک دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سرحد کو گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر رشید لون سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ سوئی سے گیس کی ترسیل معطل ہے لیکن دیگر ذرائع سے گیس کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی میں لوٹی اور پیر کوہ گیس پلانٹ پہلے بند تھے اب سوئی سےترسیل روک دی گئی ہے تاہم قادر پور اور دیگر علاقوں سے گیس کی ترسیل جاری ہے۔ راجن پور کے قریب گیس پائپ لائن کا کام اگلے روز یعنی پیر کو شام کے وقت تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ادھر کوئٹہ میں گیس کمپنی کے جنرل مینیجر محمد نواز نے بتایا ہے کہ سریاب روڈ پر کلی شاہنواز کے قریب نا معلوم افراد نے آئیسولیشن والو کو نقصان پہنچایا ہے جس سے قریب علاقوں کو گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے تاہم اس وقت مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے بیس فروری سے چھبیس فروری تک کوئٹہ میں گیس پائپ لائن پر یہ چوتھا حملہ ہے جن میں تین مرتبہ گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک مرتبہ بم کو پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

’سگریٹ لیتے آنا‘
ڈیڑہ بگٹی کے دورہ کے دوران میں نے کیا دیکھا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد