کوئٹہ: وزیر کےگھر حملہ،20 گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ُکوئٹہ میں صوبائی وزیر کے مکان پر حملے کے حوالے سے پولیس نے بیس افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سنیچر کی رات نامعلوم افراد نے کوئٹہ کی ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں صوبائی وزیر حیوانات قدوس بزنجو کے مکان پر ایک سو سات ایم ایم کے دو راکٹ داغے اور فائرنگ کی جس سے ایک مہمان ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد صوبائی وزیر کے محافظوں نے بھی شدید ہوائی فائرنگ کی تھی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ پندرہ سے بیس کلومیٹر دور سے داغے جا سکتے ہیں لیکن یہاں تو صرف چار سو میٹر کے فاصلے سے داغے گئے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ غلام محمد ڈوگر کے مطابق اب تک بیس افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر آزاد بلوچ نام ایک شخص نے ٹیلیفون پر بلوچ لبریشن آرمی نامی تنظیم کی جانب سے صوبائی وزیر کے مکان پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ غلام محمد ڈوگر نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں بی ایل اے کے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ادھر حب میں چینی انجینیئرز پر حملے کے حوالےسے پولیس نےاب تک ایک سو انہتر افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیاگیا جن میں سے کچھ کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے لیکن اب تک اصل حملہ آور گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ حب میں اس مہینے کی پندرہ تاریخ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین چینی انجینیئرز کو ایک پاکستانی ڈرائیور سمیت ہلاک کر دیا تھا اور اس واقعہ کی ذمہ داری بھی بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں کوئٹہ، وزیر کے گھر پر راکٹ حملہ25 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ: گیس پائپ لائن اڑا دی گئی24 February, 2006 | پاکستان گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ، مستونگ، بارکھان میں دھماکے12 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||