کوئٹہ، مستونگ، بارکھان میں دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ اور مستونگ میں دھماکے ہوئے ہیں جبکہ بارکھان میں بجلی کے کھمبے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ کوئٹہ اور مستونگ میں اتوار کی شب ہونے والے زور دار دھماکوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کوئٹہ میں دھماکہ چمن پھاٹک کے قریب ایک ڈاکٹر کے مکان کے باہر ہوا ہے۔ ادھر اتوار کو رات کے وقت بارکھان سے پچیس کلومیٹر دور رکھنی کی طرف بجلی کے ایک کھمبے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے جس سے بارکھان اور قریبی علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ بارکھان اور کوہلو کو کچھ روز قبل بجلی کی ترسیل بحال کی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ نا معلوم افراد نے بارکھان کے قریب بجلی کے کھمبے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس سے دونوں شہروں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی۔ یہ کھمبا کچھ روز قبل مرمت کیا گیا تھا۔ قلات کے علاقے میں زلزلہ ادھر رات بارہ بجکر پچاس منٹ پر قلات اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مقامی صحافی محمود نے بتایا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ یہ جھٹکے قلات اور سوراب تک محسوس کیے گئے ہیں۔ دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ کوئی پچہتر کلومیٹر ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زلزلے کی شدت کتنی تھی۔ | اسی بارے میں ’سرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘06 February, 2006 | پاکستان بگٹی قلعے میں دھماکے؟07 February, 2006 | پاکستان بلوچستان کے ویرانوں میں10 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ایف سی کے دو اہلکار ہلاک11 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:’بارودی سرنگوں کےدھماکے‘11 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:گیس فیلڈ پرحملہ،گیس بند12 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||