کوئٹہ، وزیر کے گھر پر راکٹ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ایک صوبائی وزیر کے مکان پر دو راکٹ گرے ہیں جس سے ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہےآ ایک اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص صوبائی وزیر کا کوئی مہمان تھا جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق اسے صوبائی وزیر کا محافظ بتایا جا رہا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس وزیر خان ناصر نے بتایا ہے کہ ریلوے ہاؤسنگ میں واقع مکان میں صوبائی وزیر قدوس بزنجو کے والد مجید بزنجو رہتے ہیں اور ہلاک ہونے والا شخص ایک مہمان تھا ۔ انہوں نے کہاکہ راکٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نصیب اللہ نے بتایا ہے کہ پانچوں زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ صوبائی وزیر حیوانات قدوس بزنجو کا مکان ہی حملہ آوروں کا نشانہ تھا یا حملہ کسی اور پر کیا گیا تھا۔ کوئٹہ میں اکثر نا معلوم افراد بغیر کسی نشانے کے ٹائمر سے راکٹ داغتے رہتے ہیں جو کہیں بھی گر سکتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پھر یہ فائرنگ کس نے کی ہے تو پولیس افسر وزیر خان ناصر نے کہا کہ یہ فائرنگ قدوس بزنجو کے محافظین نے راکٹ حملے کے بعد کی ہے۔ یوں تو بلوچستان میں راکٹ حملے اور بم دھماکے معمول بن چکے ہیں لیکن سترہ دسمبر سے کوہلو اور پھر تیس دسمبر سے ڈیرہ بگٹی میں مبینہ فوجی کارروائیوں کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: تین چینی انجینئر ہلاک15 February, 2006 | پاکستان امام بارگاہ کوئٹہ پر حملے کاملزم گرفتار 13 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ، مستونگ، بارکھان میں دھماکے12 February, 2006 | پاکستان بس دھماکہ: 12 ہلاک، 13 زخمی05 February, 2006 | پاکستان بلوچستان ہائی کورٹ جج پر حملہ27 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||