BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 June, 2006, 22:13 GMT 03:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئی اور پنجگور میں دھماکے

سوئی
گیس پائپ لائن پر دھماکہ سوئی کے قریب ہوا
منگل کو صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی کے قریب ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جبکہ پنجگور میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے بتایا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایک ہیڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ ہیڈر تمام کنووں کی گیس کمریشن پلانٹ کو لے جاتا ہے۔ عبدالصمد لاسی نے کہا کہ اگر ان کے خدشات درست ہیں تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا جس سے پلانٹ کے بند ہونے اور سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو گیس کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔ سوئی میں گیس فیلڈ میں دجنوں کنویں ہیں جو گیس پلانٹ اور پھر کمیشن پلانٹ کو لے جاتے ہیں جہاں سے گیس کمپینوں کو گیس کی ترسیل کی جاتی ہے۔

پنجگور سے پولیس افسر عبدالعزیز نے بتایا ہے کہ ایک شخص کو سکریپ سے دو گولے ملے جن میں سے ایک پھٹ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والا شحص نشے کا عادی بتایا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز دشت کے علاقے میں نا معلوم افراد نے بجلی کے تین کھمبے دھماکے سے اڑا دیے تھے جبکہ اس سے پہلے ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کے قریب دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک روز پہلے گنڈوئی کے مقام پر بگٹی کلپر قبیلے کے لوگوں کے مابین جھڑ پیں ہوئی جن میں حکومت کے حمایتی تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن سرکاری سطح پر ان واقعات کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔

گنڈوئی کی مقامی حکومت کے حمایتی افراد اور حکومت کے مخالف افراد کے مابین کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد