حب میں دھماکہ: چھ افراد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں ایک دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ ساکران روڈ پر پیر بابا عبداللہ کی درگاہ کے قریب اس وقت ہوا ہے جب ایک روز بعد صدر جنرل پرویز مشرف کا حب کا دورہ متوقع ہے۔ حب پولیس تھانے میں موجود اہلکار نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے بم ایک سائکل پر رکھا تھا۔ اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کراچی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حب کوئٹہ سے کوئی ساڑھے چھ سو کلومیٹر دور جنوب میں کراچی شہر کے قریب واقع ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف سوموار کو حب کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے نا معلوم افراد نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کی فائرنگ رینج میں پانچ دھماکے کیے تھے جن میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ کچھ روز پہلے میں ڈیرہ اللہ یار میں نا معلوم افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈیرہ اللہ یار کے پولیس افسر نے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ20 March, 2006 | پاکستان گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی کے خلاف ہڑتال03 May, 2006 | پاکستان سوئی: تحصیلدار اور دو لیویز اغوا 13 May, 2006 | پاکستان تحصیلدار قتل، 3 کھمبے اڑا دیے گئے15 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||