تحصیلدار قتل، 3 کھمبے اڑا دیے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں مغوی تحصیلدار قتل، پولیس انسپیکٹر ہلاک اور بجلی کے تین کھمبے دھماکے سے اڑائے گئے ہیں۔ تحصیلدار کو کو دو روز قبل دو لیویز کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ جب کہ پولیس انسپکٹر لیاقت علی چیمہ کو نا معلوم افراد نے اوستہ محمد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور جنوب میں میاں غنڈی کے قریب رات دو اور تین بجے کے درمیان تین کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے۔ مقامی کو نسلر داؤد شاہوانی نے بتایا ہے کہ دھماکوں کے بعد مستونگ کانک اور دیگر علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ سال دسمبر کے بعد سے قومی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے خصوصا بجلی کے کھمبوں جور ریل کی پٹڑیوں پر حملے زیادہ ہوئے ہیں۔ یاد رہے ممنوعہ تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے ٹیلیفون پر کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ وہ پینتالیس دن تک بجلی کے کھمبوں پر حملے نہیں کریں گے اور اگر حکومت زمینداروں کو بجلی مفت فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے تو وہ بجلی کے کھمبوں پر حملے ترک کر دیں گے۔ اس کے علاوہ آج سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں نائب تحصیلدار شہزادہ بگٹی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ سوئی میں ایک غیر فلاحی تنظیم نے ریلی نکالی اور احتجاجاً سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے شہزادہ بگٹی اور ڈیرہ بگٹی کے ایڈیشنل ایس ایچ اور لیاقت علی چیمہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ شہزادہ بگٹی کو دو روز پہلے اغوا کیا گیا تھا اور گزشتہ روز قتل کرکے لاش نصیر آباد میں میر حسن کے علاقے میں پھینک دی گئی تھی ۔ اسی طرح پولیس انسپکٹر لیاقت علی چیمہ کو نا معلوم افراد نے اوستہ محمد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔لیاقت علی چیمہ کے قتل کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں سوئی: تحصیلدار اور دو لیویز اغوا 13 May, 2006 | پاکستان چھ پولیس اہلکار ہلاک، تیرہ زخمی11 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ: وزیر کےگھر حملہ،20 گرفتار26 February, 2006 | پاکستان گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: اہم ریلوے پُل تباہ22 April, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی کے خلاف ہڑتال03 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں کار بم دھماکہ، چار زخمی02 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||