چھ پولیس اہلکار ہلاک، تیرہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سکول میں ہونے والے دھماکوں میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد پہلے صرف سات بتائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایک ہی بارودی ٹریپ سے کم سے کم پانچ دھماکے ہوئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ رینج سلمان سید نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح پولیس سکول میں اہلکار فائرنگ کی تربیت میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں بیشتر کی آنکھوں اور کان کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ ایک دہشت گردی کی واردات ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد تھا جس کے بارے میں ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں۔ سلمان سید نے یہ نہیں بتایا کہ کون لوگ یہ کارروائی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے صرف یہی کہا ہے کہ یہ سب کو پتہ ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں کون لوگ کر رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے دھماکے ہوتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: وزیر کےگھر حملہ،20 گرفتار26 February, 2006 | پاکستان گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: اہم ریلوے پُل تباہ22 April, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی کے خلاف ہڑتال03 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں کار بم دھماکہ، چار زخمی02 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||