بلوچستان: اہم ریلوے پُل تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں کولپور کے قریب کوئٹہ کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی ریلوے لائن کے ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس کے بعد کوئٹہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں ریلوے کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ پل کوئٹہ سے کوئی سینتیس کلومیٹر دور سپیزنڈ اور کولپور کے درمیان واقع ہے۔ پل کی لمبائی دس فٹ ہے اور دھماکے سے اس کے سلیپر اڑ گئے ہیں۔ دھماکہ آج صبح سویرے ہوا ہے جس کے بعد ریل گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے صبح ساڑھے چھ بجے روانہ ہونے والی چلتن ایکسپریس کو سریاب میں روک دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ پہنچنے والی ریل گاڑیاں جیسے بولان می،ل بلوچستان ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو کولپور اور سبی کے مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ جمعہ سبی ہرنائی سیکشن پر پل نمبر پینتالیس پی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جبکہ تین روز پہلے اسی سیکشن پر پل نمبر تینتالیس پی کو اڑایا گیا تھا۔ سبی ہرنائی سیکشن پر ریل سروس ڈیڑھ ماہ سے بند ہے اور گزشتہ تین ماہ میں اس سیکشن پر یہ بارہواں حملہ تھا جس میں نو دھماکے اور تین فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔ مین لائن اور کوئٹہ تفتان لائن پر دھماکے اس کے علاوہ ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ15 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے، تین بچے زخمی22 March, 2006 | پاکستان بلوچ دھماکے: فوجی سمیت سات ہلاک02 April, 2006 | پاکستان بارودی سرنگیں: بلوچستان ہلاکتیں04 April, 2006 | پاکستان سبی ہرنائی سیکشن پر مسلح جھڑپ 15 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||