سوئی: تحصیلدار اور دو لیویز اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ ایک نائب تحصیلدار کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان نےاس بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ عبدالصمد لاسی نے سوئی سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ کلپر قبیلے کے لوگوں نے انہیں کہا تھا کہ اوچ گیس پلانٹ کی زمین ان کے بندلانی قبیلے کی ملکیت ہے جس پر انہوں نے نائب تحصیلدار شہزادہ بگٹی کی تحقیق کے لیے موقع پر بھیجا جس کے بعد انہیں جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا ٹیلیفون موصول ہوا جس میں انہیں اس مسئلے سے دور رہنے کے لیے کہا گیا۔ عبدالصمد لاسی نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ان کا نمائندہ طلب کیا لیکن نمائندہ نہیں آیا تاہم نائب تحصیلدار کو لیویز کے دو اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا گیا۔ جس پر رکن صوبائی اسمبلی سمیت دس افراد کے خلاف اوچ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان سینیٹر آغا شاہد بگٹی سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے اس بارے میں لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا رابطہ نواب اکبر بگٹی سے سنیچر کی شام ہوا تھا لیکن اس قصے کا کوئی ذکر نہیں ہوا ہے۔ ادھر گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے پولیس ٹریننگ سکول کی فائرنگ رینج میں دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور دھماکے کی جگہ کا معائینہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے کہا ہے کہ افغانستان سے روسی ساخت کا اسلحہ بلوچستان پہنچ رہا ہے جس سے اس طرح کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ملوث لوگ نہ تو پاکستان اور بلوچستان کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی بلوچوں کے۔ گورنر نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔ یاد رہے دو روز پہلے نا معلوم افراد نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول کی فائرنگ رینج میں بیک وقت پانچ دھماکے کیے تھے جن میں پولیس کے چھ زیر تربیت اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بہتر طبی امداد کے لیے پانچ زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک، تیرہ زخمی11 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ: وزیر کےگھر حملہ،20 گرفتار26 February, 2006 | پاکستان گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: اہم ریلوے پُل تباہ22 April, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی کے خلاف ہڑتال03 May, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں کار بم دھماکہ، چار زخمی02 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||