گوادر: پولیس تھانے میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں ایک پولیس تھانے میں دھماکے سے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ تھانہ لیویز کے زیر استعمال تھا لیکن کچھ عرصہ پہلے لیویز کو پولیس میں ضم کردیا گیا جس کے بعد یہ تھانہ پولیس کے زیر استعمال تھا جہاں پولیس گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں۔ گوادر سے مقامی صحافی بہرام بلوچ نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ایک پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے۔ گوادر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس لال جان نے بتایا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے لیکن فی الحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ دھماکے سے تھانے کی دیوار گر گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ تھانے میں دھماکہ دستی بم پھینکنے سے ہوا یا کسی نے تھانے کے اندر پہلے سے بم نصب کررکھا تھا۔ یاد رہے کہ گوادر میں مئی سن دو ہزار چار میں ایک دھماکے میں تین چینی انجینیئرز ہلاک اور پاکستانیوں سمیت گیارہ چینی زخمی ہو گئے تھے۔ حکومت نے گوادر میں پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کور بھی تعینات کر رکھی ہے۔ | اسی بارے میں کوہلو کے بعد مند، گوادر میں دھماکے10 April, 2006 | پاکستان اومان گوادر پورٹ کی مکمل حمایت 03 April, 2006 | پاکستان پسنی: تھانے پر قوم پرستوں کا حملہ19 January, 2006 | پاکستان گوادر: قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی01 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: تین چینی انجینئر ہلاک15 February, 2006 | پاکستان لانچ کے15افراد کو بچالیاگیا13 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||