BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 May, 2005, 22:22 GMT 03:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لانچ کے15افراد کو بچالیاگیا
News image
واقعہ گوادر کے مغربی ساحل سے کوئی پندر کلومیٹر دور پشوگان اور گنز کے درمیان پیش آیا
گوادر کے قریب سمندر میں ڈوب جانے والی لانچ کے مچھیروں کی تلاش کا کام جاری ہے اور اب تک اطلاعات کے مطابق پندرہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

امدادی کارروائی سمندر میں جاری ہے جہاں ایک لانچ میں سوار افراد ڈوبی ہوئی لانچ کے مچھیروں کے لیے امدادی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میرین سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار لیفٹیننٹ امجد نے بتایا ہے کہ ان تک یہ اطلاعات پہنچی ہیں کہ پندر افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس لانچ پر کوئی سترہ افراد سوار تھے لیکن بعض اطلاعات کے مطابق سواریوں کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ لانچ جس کا نام سفینہ عادل بتایا گیا ہے کل یعنی جمعرات کو دوپہر کے وقت گوادر سے کوئی پندرہ کلومیٹر دور جیونی کے قریب ڈوب گئی تھی۔

میرین سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار کے مطابق لانچ کراچی کی رجسٹرڈ تھی اور یہ کراچی سے دو مئی کو روانہ ہوئی تھی۔ اس میں مقامی افراد سوار تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لانچ کے ڈوبے کی وجہ کیا تھی۔

اس سے پہلے کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب ایک لانچ سمندر میں ڈوب گئی ہے۔ اس لانچ میں سترہ افراد سوار تھے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا باقی تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ واقعہ گوادر کے مغربی ساحل سے کوئی پندر کلومیٹر دور پشوگان اور گنز کے درمیان پیش آیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد