کوہلو کے بعد مند، گوادر میں دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے علاقے مند میں نیم فوجی دستے کی ایک گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرائی ہے جس میں کم سے کم تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ مند سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس سے پہلے پیر ہی کو کوہلو کے علاقے میں ایک حجام کی دکان میں بم پھٹنے سے نیم فوجی دستے کے اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ مند کے واقعے میں فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے کیمپ سے کچھ فاصلے پر پیش آیا ہے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فرنٹییر کور کے ترجمان نے بتایا ہے اس واقعہ میں ان کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ پانچ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین ہسپتال میں داخل ہیں اور دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایف سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ کے علاقے سے گیس پلانٹ کے قریب سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ادھر گوادر سے بھی ایک دھماکہ ہونے کی اطلاع ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ تفتان کے قریب دھماکے سے ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے اور نوشکی میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن مقام کا تعین نہیں ہو سکا۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی میں انیس افراد ہلاک21 January, 2006 | پاکستان متحدہ نے رابطہ نہیں کیا: بگٹی24 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن پر حملہ29 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری01 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: چھاؤنی کی تعمیر شروع 02 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ڈی سی او کے گھر پرحملہ02 February, 2006 | پاکستان بگٹی پر اغواء برائے تاوان کے دو مقدمات03 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں سترہ راکٹ داغے گئے03 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||