سوئی: گیس پائپ لائن تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈائریکٹر نعیم اخوند نے بتایا ہے کہ اٹھارہ اِنچ قطر کی پائپ لائن کو پیر اور منگل کی درمیانی رات دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جس سے کراچی اور بلوچستان کو ایک سو دس ملین کیوبک فٹ گیس روزانہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس کمی سے عام صارفین متاثر نہیں ہوں گے صرف بڑے صارف جیسے واپڈائ کے ای ایس سی اور پاکستان سٹیل متاثر ہوں گے۔ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل میں اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ تین روز پہلے بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے مزاری گوٹھ میں نا معلوم افراد نے سوئی ناردرن گیس کی دو پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں جب ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں فوجی کارروائی شروع کی گئی اس کے بعد سے گیس پائپ لائن کے علاوہ دیگر قومی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت ایک طرف یہ دعوی کر رہی ہے کہ روزانہ سینکڑوں کے حساب سے مسلح قبائلی اسلحہ ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ شروع میں یہ کہا گیا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کے پہاڑوں پر مسلح قبائلیوں کی تعداد چند سو سے زیادہ نہیں ہے۔لیکن اب تک ہزاروں لوگ اسلحہ ڈال چکے ہیں اور پھر بھی یہ پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||