براہمداغ اور میر علی زندہ ہیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمدغ بگٹی اور میر علی بگٹی کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں کہ وہ زندہ ہیں جبکہ سرکاری سطح پر اس بارے کوئی واضح بات نہیں کی جا رہی ہے۔ مری قبیلے سے تعلق رکنے والے افراد نے بتایا ہے کہ کاہان میں ان کا رابطہ ہوا جہاں سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ میر بالاچ مری اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمدغ اور میر علی زندہ ہیں اور خیریت سے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ کہا گیا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے دونوں پوتے اس کارروائی میں ان کے ساتھ ہلاک ہوگئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو رہی تھی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بھی اس بارے میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے پوتوں کے بارے میں اب تک کوئی تصدیق شدہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائی میں دونوں جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات پہنچ رہی ہیں۔ بگٹی مسلح قبائلیوں نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ تین روز سے جاری اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے چار افسران سمیت تیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور کچھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں سبی اور سوئی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔
ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ صرف چھبیس اگست کو چار اہلکار اور باقی چوبیس اور پچیس اگست کی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ مسلح بگٹی قبائلیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں بھی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایسی معلومات ملی ہیں کہ نواب اکبر بگٹی جس غار میں موجود تھے وہاں ان کے ہمراہ پچیس سے تیس افراد موجود تھے جو فضائی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مری قبیلے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ چوبیس تاریخ کو فوجی کارروائی کے بعد مری قبیلے کے کوئی پچاس خاندانوں کا ایک قافلہ ترتانی سے نقل مکانی کررہا تھا جو سکیورٹی فورسز کے حملوں کی زد میں آگیا جس میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن اب ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ اس قافلے میں خواتین اور بچے شامل ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سرکاری سطح پر اس بارے میں کسی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ |
اسی بارے میں کوئٹہ میں کرفیو کے باوجود ہنگامے، گرفتاریاں اور فائرنگ، کئی افراد زخمی27 August, 2006 | پاکستان اکبر بگٹی – بھٹو کے بعد لیجنڈری موت27 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت پر شدید ردعمل27 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی موت پر’سانا‘ کی مذمت27 August, 2006 | پاکستان کراچی میں پرتشدد احتجاج27 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||