حسن مجتبی ساں ڈیاگو، کیلیفورنیا |  |
 | | | بگٹی قبیلے کے سردار اکبر بگٹی کو 26 اگست 2006 کو ایک فوجی کارروائی میں ہلاک کیا گیا |
شمالی امریکہ میں سندھیوں کی تنظیم ’سانا‘ یا سندھی ایسوسی آیشن آف نارتھ امریکہ نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی فوج کے ادارے ہاتھوں عوام کے خلاف سنگين جرم قرار دیا ہے۔ سانا کے صدر عزیز ناریجو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھی ایسوسی ایشن بلوچ رہنما کے قتل کی شدید ترین مذمت کرتی ہے اور ایسے قتل کو پاکستانی فوجی اسٹیبلشنٹ کے ہاتھوں سنگین جرم سمجھا جائے جو ملک کی بنیادیں تباہ کرنے کے در پہ ہے۔ عزیز ناریجو نے کہا ہے کہ ’حکمران ٹولے کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کے ایسے اقدامات عوام کی اپنے حقوق کے لیئےلڑائي کو اور تیز کریں گے۔‘ سانا کے صدر نے کہا کہ ان کی تنظیم سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا بلوچستان میں جاری آپریشن فوری بند کرنے اور بلوچوں کے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سانا کیطرف سے جاری بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اکبر بگٹی کا قتل بلوچ جدوجہد کا رخ تبدیل کردے گا اور انیس سو اکہتر میں ہونےوالے واقعات کی طرح تمام ملک کو اپنے لپیٹ میں لے لے گا‘ |