خضدار، مستونگ دھماکے: چار زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے کوہلو خضدار اور مستونگ میں تین دھماکوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔دو افراد اس وقت زخمی ہوئے جب کوہلو شہر کے بازار میں سائکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ کوہلو کے ضلعی ناظم انجینیئر علی گل مری نے بتایا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت بازار میں زیادہ لوگ نہیں تھے اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ خضدار کے ضلعی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے ایک استاد کے گھر میں دستی بم پھینکا ہے جس سے عبدالحمید اور اس کی بیوی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مستونگ میں دھماکے سے ٹیلیفون کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سنیچر کو تربت میں بلیدہ کے قریب فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ بلوچستان میں چھبیس جون سے آنے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے کوئی ڈیڑھ لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور پچیس لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں بڑی تعداد میں لوگ تاحال امداد کے منتظر ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ |
اسی بارے میں آپریشن کے بعد سرحد میں فوج13 July, 2007 | پاکستان سوات کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک12 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، تین ہلاک13 July, 2007 | پاکستان ’وزیرستان :امن معاہدہ خطرے میں‘17 June, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||