شمالی وزیرستان، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کا تعلق افغانستان اور دو کا تعلق مقامی قبائل سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح دس بجے کے قریب چند نامعلوم افراد نے میرانشاہ بازار میں فائرنگ کر کے ایک افغان باشندے کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست کے تانڑائی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ایک سفید موٹرکار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ میرانشاہ سےایک افغان باشندے ممتاز نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں تانڑائی قبیلہ افغان صدر حامد کرزئی کے حامی قبیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ان کے مطابق تانڑائی قبیلے کے لوگ کرزئی حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر تعینات ہیں۔
افغان باشندے کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو مینہوں کے دوران شمالی وزیرستان میں جتنے بھی افغان باشندے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہلاک کیے گیے ہیں ان تمام کا تعلق تانڑائی قبیلے سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی درست ہے کہ تانڑائی قبیلے کی آپس میں ذاتی دشمنیاں ہیں۔ دوسرا واقعہ بھی میرانشاہ بازار میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو مقامی تپی خیل وزیر قبائل کو ہلاک کر دیا گیا۔ نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں تپی خیل وزیر قبائل کو قریبی رشتہ داروں نے ذاتی دشمنی کے بدلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں پولیٹیکل ایجنٹ پر خودکش حملہ12 July, 2007 | پاکستان امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل12 July, 2007 | پاکستان حکومت کو طالبان کا انتباہ11 July, 2007 | پاکستان امن معاہدے کی خلاف ورزی: گورنر07 July, 2007 | پاکستان فائرنگ سے 10 افراد ہلاک06 July, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ سے تین ہلاک28 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||