پولیٹیکل ایجنٹ پر خودکش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں تحصیل بلڈنگ کے اندر پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر بم کا ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خودکش حملہ آور اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار شامل ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کو چار بجے کے قریب پولیٹیکل دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے میں دو افراد موقع ہی پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکہ میں زیادہ نقصان اس لیے نہیں ہوا کیونکہ کچہری میں دھماکہ کے وقت لوگوں کا رش کم ہوگیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے۔ دوپہر کے بعد رش کم ہوجاتا ہے۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب میرانشاہ میں مختلف چیک پوسٹوں پر آرمی کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں بارودی سرنگ سے تین ہلاک28 June, 2007 | پاکستان میرانشاہ: سرکاری اہلکار اغواء19 May, 2007 | پاکستان ٹانک: دھماکے میں دو فوجی ہلاک26 May, 2007 | پاکستان نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد07 June, 2007 | پاکستان ٹانک: حادثے میں 16 افراد ہلاک15 June, 2007 | پاکستان لکی مروت: ایک ڈاکٹر رہا14 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||