نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وانا کے نواحی گاؤں زیڑئی لیٹہ میں ایک کنویں سے دو افراد کی ایسی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جن کے جسم پر گولیوں کے نشانات نمایاں ہیں۔ مقامی طالبان کمانڈر ملا نذیر کے ترجمان حلیم اللہ کا کہنا ہے کہ کنویں میں لاشوں کی نشاندہی مقامی آبادی نے کی تھی۔ لاشوں کو شناخت کے لیے اعظم ورسک کے بازار میں رکھا گیا ہے، تاہم ان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی تھی۔ حلیم اللہ کے مطابق لاشیں غیر ملکی ترکمانوں کی ہو سکتی ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر ازبکوں نے قتل کر کے کنویں میں پھینک دیا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسی علاقے سے احمد زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش ملی بھی تھی جسے ازبکوں نے قتل کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایک مہینہ پہلے کلوتائی کے علاقے میں غیر ملکی ترکمان باشندوں کی سات لاشیں ملی تھیں، جنہیں قتل کرنے کا الزام بھی ازبکوں پر لگایا گیا تھا۔ طالبان کمانڈر ملا نذیر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں غیر ملکی ازبکوں نے غیر ملکی ترکمان مجاہدین کا قتل شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ علاقے سے مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔ ملا نذیر کے مطابق ترکمان مجاہدین کا ایک وفد انہیں بتانے آیا تھا کہ ان کے ساٹھ کے قریب ساتھی لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں بھی مار دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ازبک جنگجوؤں کے خلاف فوج تعینات07 April, 2007 | پاکستان وانا قبائل کا قبضہ، غیرملکی ’باہر‘06 April, 2007 | پاکستان وانا جھڑپوں میں حکومت سے اپیل05 April, 2007 | پاکستان وانا: جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک01 April, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||