BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لکی مروت: ایک ڈاکٹر رہا

مقامی طالبان
ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مقامی طالبان نے انہیں تاجوڑی پہنچایا
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت سے تین ہفتے پہلے اغواء کیے جانے والے دو سرکاری ڈاکٹروں میں سے ایک کو رہا کر دیاگیا۔

ڈاکٹر عبدالرحمان کو لکی مروت کے علاقہ تاجوڑی سے اغواء کیا گیا تھا اور جمعرات کو انہیں واپس لکی مروت پہنچا دیا گیا ہے۔

اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحمان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسحاق کو چھبیس مئی دو ہزار چھ کو ڈیوٹی کے دوران تاجوڑی کے علاقے سے دن دہاڑے ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر محمد اسحاق کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا کیونکہ بقول ڈاکٹر عبدالرحمان کہ ان پر اغوا کاروں کو شبہ ہے کہ وہ برطانیہ کے ایک ادارے این ایچ او کے لیے کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ تین ہفتے قبل وہ دونوں اپنے دفتر جا رہے تھے کہ دس مسلح نقاب پوشوں نے انہیں بندوق کی نوک پر اغواء کرلیا۔’فوراً ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی گئیں اور ہمیں گاڑی میں لٹا کر اور ایک نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا۔وہا ں ہمیں کھانا کھلایا گیا اور بعد میں ایک دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا۔‘

ڈاکٹر عبدالرحمان نے بتایا کہ اغواء کار ان کی تنخواء کے بارے میں پوچھ رہے تھے اور یہ کہ ہم لوگ کس ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں علاقے کے مقامی طالبان کی مدد سے رہائی ملی لیکن اغوا کاروں کو ڈاکٹر محمد اسحاق پر شبہ ہے کہ وہ برطانیہ کے ملازم ہیں اس لیے ان کو رہا نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اسحاق کو انیس دن تک ان کے ساتھ رکھا گیا لیکن آخری دن ان کو ایک دوسرے کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں نے انہیں مسلسل مسلح پہرے میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو انہیں شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ منتقل کردیا گیا اور وہاں سے مقامی طالبان نے انہیں تاجوڑی پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ان کا ڈرائیور بھی تھا اور اسے بھی رہا کر دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ اغواء کار انہیں دو وقت کا کھانا دیتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد