BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 February, 2007, 08:06 GMT 13:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لکی مروت: دھماکے کی سازش ناکام

(فائل فوٹو)
پولیس کے مطابق بم ایک خالی پلاٹ میں رکھا گیا تھا (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر لکی مروت میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز ایک مصروف بازار کے قریب رکھے گئے ڈھائی کلو وزنی دیسی ساخت کے ایک بم کوناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم اتوار بازار کے سامنے ایک خالی پلاٹ میں رکھا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم سکواڈ ڈسپوزل کی مدد سے اسے ناکارہ بنا دیا۔

لکی مروت کے ایس ایچ او عثمان غنی نے بی بی سی کو بتایا کہ بم اس مقام سے تقریباً ڈیڑھ سو گز کے فاصلے پر رکھا گیا تھا جہاں سنیچر کو ایک میوزک سنٹر کے سامنے ہونے والے دھماکے میں خودکش بمبار ہلاک ہوا تھا۔ ان کے مطابق بم ایک گیس سلنڈر پر رکھاگیا تھا جو تھوڑی سی حرکت دینے سے زودار دھماکے کے ساتھ پھٹ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ دہشت گردی کی ایک کوشش تھی۔

لکی مروت کا علاقہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ملحق ہے۔صوبہ سرحد میں پچھلے دنوں بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سنیچر کو صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک کے قریب پاکستانی فوجی قافلے پر کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں دو فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
سوئی میں دھماکے، چار زخمی
03 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد