BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 February, 2007, 08:54 GMT 13:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد: فوجی قافلے پر خود کش حملہ

ٹانک دھماکہ
فوجی قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک جا رہا تھا
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک کے قریب سنیچر کو ایک پاکستانی فوجی قافلے پر کیے گئے خود کش حملے میں اطلاعات کے مطابق کم سے کم دو فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک نامعلوم خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دوپہر بارہ بجے کے قریب ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان باراخیل اڈہ کے علاقے میں فوجی قافلے سے ٹکرا دیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دھماکے میں حملہ آور کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تفتیش کار حملہ کے مقام سے ملے ایک انسانی سر کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے اپنی گاڑی کو فوجی قافلے کی قیادت کرنے والی گاڑی سے ٹکرایا۔ فوجی حکام نے خود کش حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے سڑک کو بند کر دیا

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے فوجی قافلے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل سنیچر کی صبح صوبہ سرحد کے ایک اور شہر لکی مروت میں ایک مبینہ بمبار مصروف بازار میں بم نصب کرتے ہوئے بم پھٹ جانے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم ماضی میں حکام اس قسم کے حملوں کا الزام قبائلی علاقوں میں موجود عسکریت پسندوں پر لگاتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
میران شاہ حملہ،3 فوجی ہلاک
22 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد