BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 May, 2007, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صوبہ سرحد میں 2 اغوا، 2 رہا

ٹانک فائل فوٹو
ٹانک سے اغوا ہونے والے دو افراد کو رہا کر دیا گیا
صوبہ سرحد کے ضلع لکی مروت میں حکام کا کہنا ہے کہ چند نامعلوم افراد نےمحکمہ صحت کے دو اعلٰی اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔جبکہ دوسری طرف ٹانک میں اغوا ہونے والےملٹری انٹلیجنس کے صوبیدار اور ایک ٹھیکدار کو چھوڑدیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس امیر لطیف نے بی بی سی کو بتایا کہ لکی مروت ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محد اسحاق اور اسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن سنیچر کی صبح دفتر جارہے تھے کہ تجوڑی کے خان خیل منڈوزئی کے مقام پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے انہیں اغواء کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اغواء میں کون لوگ ملوث ہیں ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کو اغواء کرانےکا شک علاقے میں سرگرم مقامی طالبان پرکیا جارہا ہے۔

دوسری طرف ضلع ٹانک کے ڈسٹرکٹ پولیس آفسر مظہرالحق کاکا خیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو اغواء ہونے والے ملٹری انٹیلجنس کے صوبیدار چن زیب اور ایک ٹھیکیدار یونس گل کو سنیچر کی صبح چھوڑدیا گیا ہے۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ان اہلکاروں کی بازیابی جمعرات کو پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں د و اغواء کاروں کی ہلاکت کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

ان کے مطابق پولیس نے اغواءکاروں کےگینگ کے سربراہ سدو خان کو مار دیا تھا جس کی وجہ سےگروپ کمزور ہوگیا اور انہوں نے ان اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے بنوں اور لکی مروت میں مبینہ طور پر سرگرم مقامی طالبان کے کمانڈر قاری سرفراز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد سے علاقے میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈی ایس پی امیر لطیف کا کہنا ہے کہ چند روز قبل لکی مروت سے اغواء ہونے والے نجی موبائل کمپنی کے چھ ملازمین اور احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک اہم کاروباری شخصیت صاحبزادہ ایوب احمد کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد