سرحد: جاسوسی کےالزام میں دو قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے متصل جنڈولہ میں انہیں دو مقامی افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے۔ ضلع ٹانک کے ضلعی رابطہ آفیسر محسن شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی صبح سات بجے انہیں اطلاع ملی کہ ٹانک سے تقریباً بیس کلومیٹر مغرب کی جانب پلاسٹک کے تھیلے میں دو لاشیں پڑی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قتل ہونے والے دونوں افراد مقامی ہیں اور لاشوں کے ساتھ رکھے گئے ایک خط میں ان پر امریکہ کے لیے جاسوسی اور جعلی کرنسی کے کاروبار کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اردو زبان میں لکھے گئے خط میں خبردار کیا گیا تھا کہ امریکہ کے لیےجاسوسی کرنے کا انجام یہی ہوگا۔
ان کے مطابق لعل فیاض کی لاش ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ بختیار کے اہل خانہ نے ان سے رابطہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں درجنوں افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے جسکی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم علاقے میں مبینہ طور پر سرگرم مقامی عسکریت پسندوں پر ان واقعات میں ملوث ہونے کاالزام لگایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ’امریکہ کے لیے جاسوسی‘: دو قتل06 February, 2007 | پاکستان مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم28 February, 2007 | پاکستان جاسوسی کا شبہ، افغان مہاجر قتل02 February, 2007 | پاکستان ’ دو امریکی جاسوس قتل‘19 April, 2006 | پاکستان جاسوسی کے الزام میں مزید ہلاکتیں11 October, 2006 | پاکستان جاسوسی کے شبہ میں عورت کا قتل10 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||