جاسوسی کا شبہ، افغان مہاجر قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک افغان مہاجر کو امریکیوں کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کردیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پاک افغان سرحد کے نزدیک واقع علاقے ماشر کوٹ میں گندے پانی کے نالے سے ایک افغان مہاجر کی لاش ملی ہے۔ لاش دیکھنے والے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ مقتول کا آدھا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ اس کے سر پر گولیاں لگنے (فائر آرم) کے زخم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاش کے قریب سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’ غفور تانڑائی (مقتول) افغان مہاجر تھا اور علاقے میں امریکیوں کے لیے جاسوسی کرتا تھا‘۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں مقامی طالبان اور حکومت کے مابین امن معاہدے کے بعد وہاں پر جاری جھڑپوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، لیکن ’ ٹارگٹ کلنگ‘ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین سرکاری اہلکاروں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا تھا۔ ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان: تین اہلکار ہلاک01 February, 2007 | پاکستان ’بیٹا مارا گیا، انہوں نے بس بہت ظلم کیا‘20 January, 2007 | پاکستان ’ہم انتقامی کارروائی کریں گے‘17 January, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں ستائیس ’طالبان‘ گرفتار 15 August, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: ’مخبر‘ عالم کا قتل19 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||