BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 August, 2005, 10:30 GMT 15:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاسوسی کے شبہ میں عورت کا قتل
طالبان کی ایک فائل فوٹو
میزان میں طالبان نے ایک عورت کو جاسوسی کے شبہ میں قتل کر دیا ہے
افغانستان کے صوبےزابل کے ضلع میزان میں طالبان مزاحمت کاروں نے ایک عورت کو امریکی اتحادی فوجوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

زابل کےحکام نے طالبان مزاحمت کاروں کے امریکی فوج کے لیےجاسوسی کروانے کےان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

زابل کےگورنر گلاب شاہ علیخیلی کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ طالبان نے میزان ضلع کے بکارزوں گاؤں سے تعلق رکھنے والے روزی خان کی بیوی کو جاسوسی کے شبہ میں قتل کر دیا ہے۔

انہوں نے اس عورت کے قتل کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر تعلیم یافتہ عورت تھی جسے لکھنا پڑھنا نہیں آتا تھا اور نہ ہی وہ آزادانہ بازاروں میں گھوم پھر سکتی تھی۔

’جس جگہ اس کی رہائش تھی اس کے آس پاس اتحادی فوجوں کا کوئی بیس موجود نہیں ہے کہ وہ کسی سے کوئی رابطہ رکھ سکتی ہو‘۔

حکومت کے ان دعووں کی تردید کرتےہوئےطالبان کے ترجمان مفتی لطیف اللہ نے کہا کہ امریکی اتحادی فوجوں نے میزان اور شیر سفا ضلعوں میں اچانک حملے شروع کر دیے جس کے نتیجے میں طالبان جنگجوؤں کو بھاری جان ومال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں آٹھ طالبان جنگجومارے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ لوگ طالبان کی موجودگی کے بارے میں امریکی فوجیوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔

اس کے بعد ہی طالبان نے اطراف میں ان جاسوں کی تلاش کا کام شروع کیا اور دو عورتوں سمیت چار افراد کوگرفتار کرلیا۔

ان گرفتار ہونے والوں میں روزی خان کی بیوی بھی شامل تھی جس کے قبضے سے ایک سیٹ لائٹ فون بھی برآمد ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دوران گرفتاری اس عورت نے امریکی فوج کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس عورت کو پھانسی دی گئی جبکہ باقی تین افراد کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد