طالبان کے 5 سرکردہ ارکان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں خفیہ اداروں نے پشاور کے گرد و نواح میں مختلف گھروں پر چھاپے مار کر ننگر ہار کے سابق گورنر سمیت طالبان کے پانچ سرکردہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس چھاپے میں گرفتار ہونے والوں میں افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان کے سابق گورنر عبدالکبیر بھی شامل ہیں۔ طالبان کے رہنماوں کی گرفتاری کی خبر کی حکام نے تصدیق کی تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔ پاکستان کے ایک انگریزی روزنامہ کے مطابق ننگر ہار کے گورنر کو ان کے دو بھائیوں اور ایک معاون سمیت پشاور کے قریب اکوڑہ خٹک میں ایک افغان پناہ گزیں کیمپ پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان افراد کو چند دن قبل گرفتار کیا گیا تھا لیکن ان گرفتاریوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||