جاسوسی کے الزام میں مزید ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مشتبہ طالبان نے امریکیوں کے لیئے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ ایک افغان باشندے اور ایک مقامی ڈاکٹرکو دو مختلف واقعات میں منگل کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔ پولیٹکل حکام کے مطابق منگل کی دوپہر میرانشاہ کے گاؤں سروبی سے ایک افغان کی لاش ملی ہے جس کا تعلق خوست سے بتایا جاتا ہے لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مقتول امریکیوں کے لیئے علاقہ میں جاسوسی کرتا تھا اس لیئے ان کو ہلاک کیاگیا۔ عینی شاہدوں کے مطابق مقتول کو کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔ دوسرا واقعہ بھی میرانشاہ کی تحصیل میرعلی میں منگل کی شام پیش آیا جس میں ایک مقامی ڈاکٹرمنان خان کو پانچ مسلح نقاب پوشوں نےاپنے کلنیک سے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ۔ شام کے بعد ان کی لاش میرانشاہ کے قریب ایک نالے سے ملی۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزیرستان میں جاسوسی کے الزام کے تحت قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے اس قسم کے واقعات میں جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سرکاری اور مبینہ طور پر حکومت کے حمایت یافتہ ایک سو سے زیادہ قبائلیوں اور صحافیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان حال ہی میں طے پا نے والے امن معاہدے میں طالبان نے علاقے میں ٹارگٹ کیلنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی کئی تھی۔ | اسی بارے میں میران شاہ میں دو افراد کے سر قلم30 August, 2006 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کے الزام میں ہلاک09 September, 2006 | پاکستان وزیرستان: مبینہ جاسوس قتل21 September, 2006 | پاکستان ’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل28 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||