BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 September, 2006, 21:22 GMT 02:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل

فائل فوٹو: مقامی طالبان
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے امریکیوں کے لئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک افغان مہاجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رحیم جان ولد بازگل نامی ایک افغان مہاجر کو بدھ کے روز حیدر خیل کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

پولیٹکل حکام کے مطابق جمعرات کے روز میران شاہ کے قریبی علاقہ خدی کلہ سے ان کی لاش ملی جس کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مقتول افغان مہاجر امریکیوں کے لئے علاقے میں جاسوسی کرتا تھا اور جس کے قبضے سے ایک عدد سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے۔

خط کے مطابق مقتول گھمگول شریف مہاجر کیمپ نمبر دو کوہاٹ کا رہائشی تھا۔ خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ جو بھی امریکیوں کے لئے جاسوسی کرے گا اس کا یہی انجام ہوگا۔

عینی شاہدوں کے مطابق مقتول کو سر اور سینے میں چار گولیاں ماری گئی ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزیرستان میں جاسوسی کے الزامات کے تحت قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہلاک کیے جانے والے افراد پر امریکہ اور افغانستان کے لئے جاسوسی کرنے یا القاعدہ کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت کا ساتھ دینے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اور حکومت کے مابین حال میں طے پانے والے امن معاہدے میں شدت پسندوں نے علاقے میں ’ ٹارگٹ کلنگ ‘ کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس سے پہلے اس قسم کے واقعات میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حکومت کے حمایت یافتہ درجنوں قبائلی عمائدین، سرکاری اہلکار اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد