وزیرستان: مبینہ جاسوس قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکہ کے لیئے جاسوسی کرنے کے شبہہ میں ایک افعانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ان کی لاش جمعرات کی صبح افعان سرحد کے قریب سے ملی۔ چالیس سالہ وزیرخان کی لاش جمعرات کی صبح افغان سرحد کے قریب غلام خان میران شاہ کے راستے پر واقعہ گاؤں تبئی سے ملی۔ متوفی کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے اور سر کو بہی تن سے جدا کردیا گیا تھا۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیرخان کے لاش کےساتھ ایک خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیرخان افغانستان میں امریکہ کےلیئے جاسوسی کاکام کرتا تھا۔ وزیر خان کوگزشتہ روز افغانستان سے پکڑ کر کے یہاں لایا گیا تھا۔ خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگرآئندہ کسی نے بھی امریکہ کے لیئے جاسوسی کی توان کا یہی حشر ہوگا۔ وزیرخان کا تعلق افغانستان کے صوبے خوست سے بتایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں میران شاہ میں دو افراد کے سر قلم30 August, 2006 | پاکستان وزیرستان: ’بھتہ خوروں‘ کے سر قلم09 December, 2005 | پاکستان وزیرستان: فائرنگ میں تین ہلاک20 September, 2006 | پاکستان وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||