وزیرستان: فائرنگ میں تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک حکومتی اہلکار کی کار پر فائرنگ کر کے انہیں اور کار میں موجود ان کے دو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام آٹھ بجے کے قریب ایک سفید موٹرکار میں سوار نامعلوم نقاب پوشوں نے پولٹیکل محرر گل ذادہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گل ذادہ، ایک خاصہ دار فورس کے صوبیدار گلی خان اور ان کا ایک تیسرا ساتھی موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو آرمی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ گل ذادہ پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ کچہری سے اپنی ذاتی گاڑی میں گھر لوٹ رہے تھے۔ نامعلوم نقاب پوش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیئے۔
دریں اثناء پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان سے آنے والی اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے چار جنگجو طالبان کو گرفتار کر کے پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سرحد پار افعانستان کے صوبہ پکتیا سے پانچ لاشیں میران شاہ کے گاؤں دیگان لائی گئی ہیں اور میران شاہ کے دو مختلف دیہات میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ لاشوں میں میران شاہ کے مقامی کمانڈر مولانا کلام کی لاش بھی شامل ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے بعد سے لے کر اب تک سکیورٹی فورسز اور طالبان کے حامی قبائل کے درمیان جھڑپوں میں وزیرستان میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں وزیرستان میں امن کی بحالی کے لیئے حکومت اور وہاں کے کئی قبائل میں امن معاہدہ بھی ہوا ہے جسے دونوں طرف سے کافی سراہا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں وزیرستان میں طالبان کا ’انصاف‘19 September, 2006 | پاکستان وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | پاکستان ’امن معاہدے میں طالبان فریق نہیں‘12 September, 2006 | پاکستان ’سینکڑوں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں‘08 September, 2006 | پاکستان وزیرستان، زندگی کی چہل پہل06 September, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||