طالبان کی کارروائی کشیدگی کا باعث | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت کے چند دیہات میں مقامی طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر غیر اسلامی شعائر کے خلاف شروع کی گئی مہم میں تشدد کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے نیم فوجی دستوں نے متاثرہ گاؤں کے قریب پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ طالبان اور مقامی لوگوں کے درمیان شادی کی تقریب میں گانے بجانے کے مسئلے پر شروع ہونے والی اس لڑائی میں کل رات تک دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی طالبان نے ڈوڈا گاؤں کے افراد کی جانب سے مزاحمت پر چھ دیہاتیوں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ ان افراد کو تو آج علی الصبح رہا کر دیا گیا ہے لیکن علاقہ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ طالبان کا تعلق شاہ حسن خیل گاؤں سے ہے جو ڈوڈا سے دو کلومیٹر پر واقع ہے۔ ان دونوں دیہات کے درمیان واقع عبدالخیل نامی گاؤں میں فرنٹئیر کانسٹیبلری پر مشتمل نیم فوجں دستوں نے پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ نیم فوجی دستے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس ہیں۔ مقامی صحافی غلام اکبر کے مطابق پاک فوج کے دستے لکی مروت شہر پہنچ گئے ہیں اور وہاں کے ایک ہائی سکول میں عارضی کیمپ قائم کر لیا ہے۔ ادھر طالبان نے مقامی انتظامیہ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف طاقت استعمال کی گئی تو وہ جنوبی وزیستان کے طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود سے مدد طلب کرنے پر مجبور ہوں گے۔ | اسی بارے میں ’غیر اسلامی اقدار‘ کے خلاف مہم 12 April, 2007 | پاکستان آئی ایس آئی: طالبان کاافسوس اورتردید 01 April, 2007 | پاکستان افغانستان :طالبان کا قبضہ ختم 20 February, 2007 | پاکستان وزیرستان: طالبان میں کشیدگی کم 12 March, 2007 | پاکستان وزیرستان جنگ، حکومتی کامیابی26 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||