BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 09:08 GMT 14:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان :طالبان کا قبضہ ختم
 طالبان جنگجو
طالبان نے صوبہ فرح کے بکوا شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔
افغانستان اور نیٹو افواج نے جنوبی افغانستان میں صوبہ فرح کےشہر بکوہ کو طالبان کے قبضے سے آزاد کر الیا ہے۔

طالبان جنگجؤوں نےاتوار کے روز بکوہ پرقبضہ کر لیا تھا۔

افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان زمرئی بشری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی اور اے پی کو بتایا ہے کہ افغان فوجیوں جن کو نیٹو افواج کی مدد حاصل تھی بکوہ کو طالبان کے قبضے سے باآسانی چھڑا لیا ہے۔

طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے عبدالحئی کاکڑ کو بتایا تھا کہ اتوار کی شب طالبان جنگجوؤں نے بکوہ شہر پر حملہ کر کے شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ افغان پولیس نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق افغان فوج نے منگل کی صبح شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے افغان کو آتے دیکھ خود ہر شہر چھوڑ دیا۔

صوبہ فرح کا شہر بکوہ قندہار سے تقریباً پچپن کلومیٹر دور واقع ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے موسی قلعہ اور ضلع واشیر کے بعد بکوہ تیسرا شہر ہے جس پر طالبان نے قبضہ کیا ہے۔

طالبان کا دعوی ہے کہ انکا جنوبی افغانستان کے کئی صوبوں پر کنٹرول حاصل ہے تاہم افغان حکام اس بات کی تردید کر تے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد