نیٹو حملہ میں ’تیس طالبان ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے علاقے کجاکئی میں ایک فضائی اور زمینی کارروائی کے دوران نیٹو افواج نے تیس طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغان پولیس اہلکاروں کے مطابق نیٹو فوجیوں نے کجاکئی میں باغیوں کے ایک کیمپ کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا، جس کے بعد باقاعدہ لڑائی شروع ہوگئی جو پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ نیٹو حکام نے کجاکئی میں کارروائی کی تصدیق تو کی ہے لیکن ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ہلمند پولیس کے سربراہ غلام نبی مولاخیل کے مطابق نیٹو حملے میں پندرہ طالبان جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر کابل سے ہمارے نامہ نگار عبدالحئی کاکڑ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر طورخم کے مقام پر افغانستان کے علاقے میں اتحادی افواج پر ایک خود کش حملہ میں ایک افغان ترجمان زخمی ہوا ہے، جبکہ اتحادی فوج کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا۔
افغانستان کے طورخم بارڈر کے انچارج قہار باچا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم خود کش بمبار نے اتحادی فوج کے ایک گشتی ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کے بقول ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل ہی خود کش حملہ آور نے خود کو ایک زوردار دھماکے کے ساتھ اڑا دیا۔ واضح رہے کہ طورخم افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت اور عام لوگوں کی آمد ورفت کا ایک اہم راستہ ہے، جہاں سے افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کے لیے ایندھن کے علاوہ فوجی اور عام ضروریات کی اشیاء کی ترسیل ہوتی ہے۔ واقعہ کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان کی مزید فوجی امداد: نیٹو26 January, 2007 | آس پاس خوست،خود کش حملے میں 10ہلاک23 January, 2007 | آس پاس 150 مزاحمت کار ہلاک: نیٹو11 January, 2007 | آس پاس طالبان: نیٹو کی نئی حکمت عملی10 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||