خود کش حملے میں 10 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں ایک خودکش بم حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ منگل کو خوست میں نیٹو کے فوجی اڈے کے باہر ہوا۔ صوبہ خوست کے گورنر ارسلہ جمال نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حملہ آور ان افراد کے پاس گیا جو کہ اڈے میں داخل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور وہاں اس نے دھماکہ کر دیا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد افغان شہری تھے جو نیٹو کے اس فوجی اڈے میں کام کرتے تھے۔ یہ لوگ سکیورٹی چیک پوسٹ پر انتظار کر رہے تھے۔ نیٹو اہلکاروں نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے اور ان کا کہنا کہ اس میں نیٹو کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں زابل: خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک14 December, 2006 | آس پاس قندہارخود کش حملہ، چھ اہلکار ہلاک06 December, 2006 | آس پاس کابل: خودکش حملہ، 12 ہلاک30 September, 2006 | آس پاس افغانستان: آٹھ افراد کی ہلاکت 24 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||