زابل: خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبے زابل میں پولیس کے قافلے پر ایک خودکش حملے میں پانچ افراد ہلاک اور اٹھائیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ زابل کے شہر قلات میں پولیس کے قافلے پر جمعرات کو اس وقت ہوا جب وہ ایک مصروف علاقے سے گزر رہا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے زابل کے گورنر کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والوں میں چار شہری شامل تھے۔ اس کے علاوہ اس دھماکے میں دکاندار اور راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق اس قافلے میں پولیس کمانڈر روزی خان بھی شامل تھے اور مبینہ طور پر یہ خودکش حملہ انہی کو مارنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پولیس کمانڈر اس حملے میں محفوظ رہے یا نہیں۔ افغانستان سے ملنے والی دیگر اطلاعات کے مطابق مغربی صوبے فرح میں پولیس اور فوج کے ایک مشترکہ آپریشن میں آٹھ طالبان مارے گئے ہیں۔ اس آپریشن میں افغان پولیس کے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں ’امن معاہدوں سے حملے بڑھے ہیں‘11 December, 2006 | آس پاس خودکش حملے میں تین افغان ہلاک03 December, 2006 | آس پاس افغان عدم استحکام، امن کے لیے خطرہ18 November, 2006 | آس پاس افغانستان میں تشدد بڑھنے کا خدشہ16 November, 2006 | آس پاس قندھار:خود کش حملہ، فوجی ہلاک22 July, 2006 | آس پاس افغانستان: خودکش حملے، 24 ہلاک16 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||