خودکش حملے میں تین افغان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افعانستان کے شہر قندھار میں مزاحمت کاروں کےایک حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی ہفتے میں یہ چوتھا حملہ ہے۔ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی نیٹو کی ایک فوجی گشتی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں تین نیٹو کے فوجی بھی زخمی ہو گئے۔ نیٹو کے ترجمان کے مطابق اس بم حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں تین نیٹو کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ عینی شاہدین اور ایک ڈاکٹر کے بیان کے مطابق کم از کم پانچ لوگ اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک رپورٹر کے مطابق اس بم دھماکے میں ایک نیٹو کے ٹرک کو نقصان پہنچا اور تمام تباہ شدہ ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔ طالبان اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے خاص طور پر ملک کے اس جنوبی حصے میں یہ حملے کافی بڑھ گئے ہیں۔ نیٹو کی اتحادی فوجوں کو طالبان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ پیر کے روز قندھار کے قریب ہونے والے ایک حملے میں دو کینیڈین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں ریسٹورینٹ میں بم دھماکہ، 15 ہلاک26 November, 2006 | آس پاس خشک سالی سے مرتے افغان بچے22 November, 2006 | آس پاس افغانستان: امدادی کارروائیاں متاثر 20 November, 2006 | آس پاس افغان عدم استحکام، امن کے لیے خطرہ18 November, 2006 | آس پاس افغانستان میں تشدد بڑھنے کا خدشہ16 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||