ریسٹورینٹ میں بم دھماکہ، 15 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوب مشرقی حصے میں ایک خود کش بمبار نے ایک ریسٹورینٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور پچیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ پکتیکا صوبے کے ضلع ارگن میں پیش آیا جو پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ صوبے کے گورنر محمد اکرم اخپیلواک نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ عام شہری ہیں۔ حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر سابق طالبان انتظامیہ کے حامی شدت پسندوں نے افغانستان میں کئی حملے کیے ہیں۔ گورنر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ حملے میں کچھ سرکاری اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء نیٹو فورسز نے کہا ہے کہ دو مختلف جھڑپوں میں انہوں نے جنوبی صوبی ارزگان میں پچپن طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔ اتحادی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق جھڑپوں میں نیٹو کا ایک فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ | اسی بارے میں افغان عدم استحکام، امن کے لیے خطرہ18 November, 2006 | آس پاس افغانستان میں تشدد بڑھنے کا خدشہ16 November, 2006 | آس پاس پچاس طالبان ہلاک کرنےکا دعویٰ26 October, 2006 | آس پاس بھنگ میں چھُپے طالبان جنگجو15 October, 2006 | آس پاس افغانستان پر حملے کے پانچ سال 15 October, 2006 | آس پاس افغانستان: فوجی سمیت 18 ہلاک26 September, 2006 | آس پاس جنازے پر بھی خودکش حملہ12 September, 2006 | آس پاس افغانستان میں 14 برطانوی ہلاک02 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||