BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 September, 2006, 06:30 GMT 11:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنازے پر بھی خودکش حملہ
تانیوال
پکتیا کے گورنر کو حامد کرزئی نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
افغانستان کے صوبہ پکتیا میں خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے گورنر کے جنازے پر بھی خود کش حملہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

گورنر پکتیا عبدالحکیم تانیوال کو گزشتہ اتوار کو ایک خود کش حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان کے جنازے پر کیئے جانے والے خودکش حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں حالیہ تشدد کی لہر میں ہلاک ہونے والوں میں عبدالیکیم تانیوال سب سے اعلیٰ ترین سرکاری اہلکار ہیں۔

تانیوال پر خود کش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق گورنر پکتیا کی آخری رسومات پکتیا سے ملحقہ خوست صوبے کے ضلع تانی میں ادا کی جارہی تھیں جب ان کے جنازہ پر خودکش حملہ کیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچوں پولیس کے اہلکار تھے جبکہ حملہ میں تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ٹی وی کیمرہ مین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری وفد جو کابل سے جنازے میں شرکت کے لیئے خصوصی طور پر پکتیا آیا تھا واپسی کے لیئے ہیلی کاپٹر کی طرف بڑھ رہا تھا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا سرکاری وفد میں شامل کوئی شخص بھی دھماکے میں زخمی ہوا ہے۔

عبدالحکیم تانیوال پر گردیز میں ان کے دفتر کے باہر حملہ ہوا تھا جس میں ان کا ایک محافظ اور ڈرائیور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے عبدالحکیم تانیوال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک محب وطن اور باعمل انسان قرار دیا۔

اسی بارے میں
امریکی فوجیوں سمیت16 ہلاک
08 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد