کابل: خودکش حملہ، 12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ افغان وزارت داخلہ کے باہر مقامی وقت کے مطابق صبح کے تقریباً آٹھ بجے کیا گیا۔ دھماکہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب وزارت کے حکام ابھی دفتر پہنچ ہی رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سکیورٹی گارڈز کے چیلنج کرنے پر بم چلادیا۔ کہا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کابل کے جرائم کی تحقیقات کے شعبے کے سربراہ علیشاہ پکتیہ وال نے بتایا کہ یہ ’خودکش حملہ تھا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد کافی ہے لیکن ابھی ہمیں ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے کیونکہ متاثرین کو مختلف ہسپتالوں میں لےجایا گیا ہے‘۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکے کا شکار ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق وزارت داخلہ سے ہے۔ گردونواح کی کئی عمارتوں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کابل میں اس ماہ کے آغاز پر ایک خودکش حملہ آور نے امریکی سفارتخانے کے باہر حملہ کیا تھا جس میں دو امریکی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں افغانستان: 40 مشتبہ طالبان ہلاک24 September, 2006 | آس پاس افغانستان: خودکش حملے، 18 ہلاک18 September, 2006 | آس پاس افغانستان:’ناکام ہوجانے کا خدشہ‘13 September, 2006 | آس پاس افغانستان: فوجی کون بھیجے گا؟13 September, 2006 | آس پاس ’جنوبی افغانستان میں کمک بھیجیں‘07 September, 2006 | آس پاس افغانستان میں 14 برطانوی ہلاک02 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||