افغانستان: آٹھ افراد کی ہلاکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کنہڑ میں اتحادی فوج کے ایک چھاپے میں ایک بچے سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چھاپے کے مقام شیغال ضلع کے سربراہ نے بتایا کہ مرنے والے افراد کسی تنازعے کے حل کے لیئے جمع ہوئے تھے تاہم امریکہ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزاحمت کار تھے۔ چھاپے کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کنہڑ کا علاقہ پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اس علاقے میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے مزاحمت کار کافی سرگرم ہیں۔ گزشتہ ہفتے کنہڑ میں اتحادی فوج کے ایک قافلے پر خودکش بم حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل اتحادی فوج نے کہا تھا کہ اس نے جمعرات کی صبح ایک چھاپے میں القاعدہ کے سات مشتبہ کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’جب اتحادی اور افغان افواج نے کنڑ کے قریب ایک گاؤں میں ایک مکان پر چھاپا مارا تو ان پر فائرنگ شروع ہو گئی‘۔ بیان کے مطابق یہ ہلاکتیں جوابی فائرنگ میں ہوئیں کیونکہ بقول اس امریکی بیان کے ’القاعدہ کے جنگجؤوں نے اپنی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائیوں کو بچانے کے لیئے بچوں اور خواتین کو سامنے رکھا ہوا تھا‘۔ | اسی بارے میں افغانستان:7مشتبہ شدت پسند ہلاک24 August, 2006 | آس پاس افغانستان: کینیڈا کے 6 فوجی زخمی17 August, 2006 | آس پاس افغانستان: برطانوی فوجی ہلاک07 August, 2006 | آس پاس کُنڑ میں اتحادی فوجی ہلاک18 August, 2006 | آس پاس افعانستان : نیٹو فوجی ہلاک23 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||