BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 August, 2006, 18:12 GMT 23:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افعانستان : نیٹو فوجی ہلاک
نیٹو کا فوجی منگل کے روز ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہوا ہے
اتحادی فوج کے مطابق نیٹو کا یہ فوجی افغانستان میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

یہ فوجی جنوبی قندھار کے صوبے میں منگل کے روز ہلاک ہوا تھا۔ اس کی قومیت کے بارے میں ابھی تک بتایا نہیں گیا۔

ایک ترجمان کے مطابق قندھار میں ہی ایک فضائی حملے میں گیارہ مشتبہ طالبان بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل میں موجود بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک اس ماہ میں سب سے زیادہ خون ریزی ہوئی ہے۔

انتہا پسندوں نے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں حکومت اور غیر ملکی فوجوں کے خلاف اپنی کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

نیٹو سے تعلق رکھنے والیبین الاقوامی فوج ’اساف‘کا کام بظاہر امن کے لیے کام کرنا ہے لیکن وہ باغیوں سے بھی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے باقی تین فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایک الگ واقعے میں نیٹو کے طیاروں نے قندھار میں موجود فوجیوں پر اچانک حملے کی تیاریوں میں مصروف انتہا پسندوں پر بم گرایا ہے۔

اتحادی فوج کے ترجمان میجر سکاٹ لنڈی نے ایک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ ’ امن فوجوں کو یہ پتا چلا تھا کہ بھاری اسلحہ سے لیس طالبان اچانک حملے کے لیے اپنی پوزیشن لے رہے ہیں۔ اسی دوران طالبان کے پندرہ افراد پر مشتمل ٹیم کو یہ پتا چلا کہ ان کے بارے میں نیٹو فوج کو پتا چل گیا ہے تو انہوں نے قریبی احاطے میں پناہ لے لی۔‘

’اتحادی فوجوں نے باضابطہ طور پر بم گرانے سے پہلے یہ یقین دھانی کر لی تھی کہ احاطے میں کوئی عام شہری نہیں ہے۔‘

اسی اثنا میں ایک شخص نے طالبان کا ترجمان ہونے کا دعوی کرتے ہوئے قندھار میں منگل کے روز ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں منگل کے روز حملے میں نو انتہا پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو فوجوں نےرسمی طور پر اتحادیوں سے جنوبی افغانستان میں جاری فوجی کاروائیوں پر کنٹرول لے لیا ہے۔

اسی بارے میں
نیٹو کی فوج افغانستان میں
11 August, 2003 | صفحۂ اول
شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ
03 July, 2005 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد