BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 July, 2005, 12:12 GMT 17:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ
امریکی فوجی
امریکی فوج لاپتہ فوجیوں کی تلاش میں تمام ذرائع استعمال کر رہی ہے
امریکی فوجی حکام نے افغانستان میں سنیچر کو امریکی طیاروں کی بمباری سے شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی طیاروں نے افغانستان کے مشرقی حصوں پر بمباری کی تھی جہاں اس کے سترہ فوجی لاپتہ ہو گئے تھے۔ حکام کے مطابق جس گھر پر بمباری کی گئی اس پر طالبان کی پناہ گاہ ہونے کا شبہ تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جس عمارت حملے کیا گیا وہاں شدت پسند چھپے ہوئے تھے لیکن اس حملے میں ممکن ہے شہری بھی ہلاک ہوگئے ہوں۔

کنڑ وادی
کنڑ وادی
امریکی طیاروں نے کنڑ صوبے میں چیچل نامی گاؤں میں گھر پر دو حملہ کیے تھے۔ اس حملے میں پچیس افراد کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

دریں اثناء ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ اتوار کو امریکی فوج کنڑ صوبے کی ننگلم وادی میں حملے کیے ہیں۔ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان فوج کو علاقے میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

تاہم بگرام میں امریکی فوج کے ترجمان نے اس کارروائی کی خبروں کی تردید کی۔

اب تک کے اندازے کے مطابق افغانستان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں گزشتہ تین ماہ میں پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت ’شدت پسندوں‘ کی ہے۔

کنڑ میں ہونے والے حملے کے بارے میں امریکی فوج کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا تھا کہ ’ہم نے ایک ایسے مقام پر فضائی حملہ کیا جس پر ہمارے خیال میں فوری طور پر وار کرنا ضروری تھا‘۔

ایک اعلیٰ افغان اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا تھا کہ چیچل گاؤں میں دو حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فضائی حملے کے بعد کچھ لوگ بمباری کا نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے پہنچے لیکن وہ خود دوسرے حملے میں بمباری کا نشانہ بن گئے۔

یار رہے کہ منگل کو اسی علاقے میں تحقیقات کرنے والی امریکی خصوصی دستوں کی ایک ٹیم لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس ٹیم کی تلاش میں بھیجا جانے والا ہیلی کاپٹر گرا دیا گیا تھا اور اس میں سوار سولہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد