امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقی افغانستان میں فوجیوں کو لے جانے والا ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہو گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس میں بیس افراد سوار تھے۔ ابھی تک کسی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ چنوک ہیلی کاپٹر کنڑ صوبے میں اسد آباد کے علاقے میں گرا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائی کے لیے تازہ کمک لے کر جا رہا تھا۔ قبل ازیں طالبان نے بتایا تھا کہ انہوں نے اسی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جسکی وڈیو انکے پاس موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بھی ایسا ہی ایک ہیلی کاپٹر غزنی کے صوبے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سولہ فوجیوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ تین مہینوں میں امریکی اور افغانی افواج اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||